Get Alerts

عوام کے لیے بڑی خوشخبری: وزیراعظم کا 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے 'اپنا گھر سکیم' کا افتتاح

ایک کروڑ روپے تک قرض، 20 سالہ مدت اور پہلے عشرے میں صرف 5 فیصد مارک اپ؛ 321 ارب روپے مختص

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں رہائشی بحران کے خاتمے کے لیے "اپنا گھر اسکیم" کے نام سے ایک تاریخی منصوبے کا اجراء کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں کو گھر کی تعمیر اور خریداری کے لیے آسان شرائط پر بھاری قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکیم کی تفصیلات بتائیں، جن کے مطابق     قرض کی فراہمی: شہری اپنے گھر کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض حاصل کر سکیں گے۔قرض کی واپسی کی مدت 20 سال مقرر کی گئی ہے تاکہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔پہلے 10 سال تک مارک اپ کی شرح کو 5 فیصد پر منجمد رکھا گیا ہے، جبکہ بقیہ 10 سال نارمل مارک اپ لاگو ہوگا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ اسکیم کسی ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ اس کا فائدہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام اٹھا سکیں گے۔    پہلے مرحلے میں 50 ہزار گھروں کے لیے 321 ارب روپے کے فنانسنگ پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔    حکومت کا حتمی ہدف 5 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرنا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے سے درجنوں صنعتیں ترقی کریں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  میں اس اسکیم کی پیش رفت کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حقدار کو اس کا حق مل رہا ہے اور منصوبے میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔
اس اقدام کو عوامی اور معاشی حلقوں کی جانب سے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں بے گھر افراد کو اپنی چھت میسر آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ٹیگز: