پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ 

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

نیو نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان   نے   ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  شریک ہوئے ۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملاقات میں پارلیمنٹ سے صدرمملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔