Get Alerts

پشاور ائیرپورٹ کے احاطہ میں سمارٹ فونز کا استعمال ممنوع قرار

پشاور ائیرپورٹ کے احاطہ میں سمارٹ فونز کا استعمال ممنوع قرار
کیپشن: پشاور ائیرپورٹ کے احاطہ میں سمارٹ فونز کی استعمال ممنوع قرار
سورس: فائل فوٹو

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسمارٹ فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں۔ ائیرپورٹ کے احاطہ میں سمارٹ فونز کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پشاور ائیرپورٹ کے احاطہ میں سمارٹ فونز کی استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ مینجر کے مطابق ایپرن اور لاونج میں اسمارٹ فون کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔ ممنوع ایریاز میں اسمارٹ فون کا استعمال ائیرپورٹ مینجر کی اجازت سے مشروط ہو گا۔

ممنوع علاقہ میں موبائل فون کے استعمال پر موبائل ضبط کرنے کے ساتھ کاروائی بھی کی جائے گی۔ نوٹیفیکشن فوری طور پر نافذ العمل ہو گا ۔