بھارت سے تجارت کے حق میں ہوں، وزیر اعظم سے بات کروں گا: مفتاح اسماعیل 

بھارت سے تجارت کے حق میں ہوں، وزیر اعظم سے بات کروں گا: مفتاح اسماعیل 
سورس: File

لاہور:  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات زیر غور ہے ۔ اس وقت ٹماٹر، پیاز لینے چاہئیں، وزیراعظم سے بھی بھارت سے تجارت کھولنے کے حوالے سے بات کروں گا۔ اس حوالے سے فیصلے میں دوسے چاردن لگیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے خیال سے اس وقت بھارت سے ٹماٹر، پیاز لینے چاہئیں۔ پاکستان میں اس وقت پیاز، ٹماٹرکی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں ۔ انٹرنیشنل ایجنسی نے بھی کہا ہے تجارت کوکھول دیں،اس وقت سیلاب کی صورتحال ہے بھارت کے ساتھ تجارت کوکھول دینا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے جانے سے کم ازکم دیوالیہ نہیں ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں،عمران خان کی حکومت نے تاریخی قرض لیے ۔عمران خان نے اپنے دوستوں کوایمنسٹی دی۔ہم نے عام آدمی کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے ۔ اب ہم مہنگائی کو کم کریں گے جو مشکل فیصلے تھے وہ شہبازشریف نے کرلیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگرتحریک انصاف نے روس سے کوئی تیل لینے کا معاہدہ کیا تو ہمیں دکھا دیں اس حوالے سے من گھڑت باتیں کی جارہی ہیں۔ شوکت ترین کی ٹیپ سامنے آنے پر ان کے جھوٹ سامنے آگئے ہیں، ان لوگوں نے ملک کو تماشا بنا دیا تھا، حیرت ہوئی ٹیپ سامنے آنے کے بعد بھی تیمورجھگڑا، اسد عمر پریس کانفرنس کر رہے ہیں،شوکت ترین کے پاس میرا نمبر موجود ہے اگرآئی ایم ایف کے حوالے سے کوئی مشورہ دینا تھا تو مجھے پیغام بھیج سکتے تھے ۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، کیا ہم پاگل ہے ہمیں نہیں پتا اس وقت پاکستان میں سیلاب ہے ۔ کیا آئی ایم ایف اندھا ہے اسے پاکستان میں سیلاب نظرنہیں آرہا،آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

مصنف کے بارے میں