حکومت کو ہر صورت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ہوگا،جو اپنی سیاست کیلئے ریاست کیخلاف اقدام کرےوہ نرمی کا مستحق نہیں ہوسکتا:عبدالعلیم خان

حکومت کو ہر صورت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ہوگا،جو اپنی سیاست کیلئے ریاست کیخلاف اقدام کرےوہ نرمی کا مستحق نہیں ہوسکتا:عبدالعلیم خان

لاہور:صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ  حکومت کو ہر صورت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ہوگا،جو اپنی سیاست کیلئے ریاست کیخلاف اقدام کرےوہ نرمی کا مستحق نہیں ہوسکتا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ہر صورت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ہوگا،جو اپنی سیاست کیلئے ریاست کیخلاف اقدام کرےوہ نرمی کا مستحق نہیں ہوسکتا۔

عبداعلیم خان  نے  ملک میں بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے سبب ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حکومت کو ہر صورت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ہوگا۔معاشرے میں تیزی سےپھیلتی بےیقینی اوربے چینی کافوری سدباب کرناہوگا،ملک میں معاشی استحکام کےلیےسیاسی استحکام کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انصاف ایک مخصوص فرد واحد تک محدود کیوں ہے؟جو اپنی سیاست کیلئے ریاست کیخلاف اقدام کرےوہ نرمی کا مستحق نہیں ہوسکتا۔عبدالعلیم خان نےکہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی آڑمیں مجرمانہ سرگرمیوں سے چشم پوشی وخاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی،کچھ بدترین خطاؤں کا جواب سخت سزاؤں کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا۔

مصنف کے بارے میں