Get Alerts

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات پیکٹا کے تحت لینے کا فیصلہ، ’’اکیڈمک امپرومنٹ پلان‘‘ تیار کرنے کا حکم

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات پیکٹا کے تحت لینے کا فیصلہ، ’’اکیڈمک امپرومنٹ پلان‘‘ تیار کرنے کا حکم

 لاہور:محکمہ تعلیم نے حالیہ نہم جماعت کے نتائج کے بعد پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کو پیکٹا کے تحت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کی سیکھنے کے نتائج کو بہتر طریقے سے جانچنا ہے۔

محکمہ تعلیم نے سکولز کو ’’اکیڈمک امپرومنٹ پلان‘‘ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس پلان میں سکولز کو طلبہ کے سیکھنے کے نتائج اور تدریسی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری لانا اور تدریسی عمل کو مضبوط کرنا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔

ٹیگز: