Get Alerts

ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا توانائی کے شعبے میں اہم فیصلہ، ریفائنری اپ گریڈیشن کی راہ ہموار

ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا توانائی کے شعبے میں اہم فیصلہ، ریفائنری اپ گریڈیشن کی راہ ہموار

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی اور اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی مشترکہ کاوشوں سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ای سی سی نے سنر جیکو کے پٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیے کے لیے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم ڈویژن کو معاہدے پر دستخط کرنے کی اجازت ملے گی۔

اس فیصلے کے تحت سنر جیکو اب اوگرا معاہدے کی بنیاد پر براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی پر عملدرآمد کر سکے گا۔پالیسی کا مقصد ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، یورو-فائیو ایندھن کی تیاری اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔

صنعتی ماہرین نے اس اقدام کو ریفائنری اپ گریڈیشن کے لیے ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پالیسی کے نفاذ سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

ٹیگز: