Get Alerts

سہ ملکی ٹی 20 سیریز : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا

 سہ ملکی ٹی 20 سیریز : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا

ابوظہبی: سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گر گئی جب صاحبزادہ فرحان صرف 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

فخر زمان بھی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد حیدر علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ فخر زمان کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کھلاڑی سلمان آغا بھی یو اے ای کے باؤلر کے آگے کھڑے نہ رہ سکے اور 5 رنز کا اضافہ کیا۔

اوپنر صائم ایوب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 38 گیندوں پر 4 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ حسن نواز نے بھی نصف سنچری بنائی اور 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ محمد نواز 25، محمد حارث 1 رن بنا سکے۔

فہیم اشرف 16، حسن علی 9، سلمان مرزا 3 رنز بنا سکے۔ پاکستان نے 20 اوورز میں 207 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔

یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ایشیا کی دو بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ہماری ترقی کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور ہم اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔
 
 

ٹیگز: