سفارتکاروں کی ملک بدری، روس نے بھر پور جواب دینے کا عندیہ دے دیا

سفارتکاروں کی ملک بدری، روس نے بھر پور جواب دینے کا عندیہ دے دیا

ماسکو : روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کاایسا جواب دیں گے، جس سے امریکا کو کافی تکلیف ہوگی۔

گزشتہ روز امریکا نے صدارتی انتخاب میں ،سائبر حملوں کے الزام میں 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا ۔ روس نے ایسی کسی بھی کارروائی میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے امریکی فیصلے کو غیر محتاط قرار دیا ۔

صدر ولادمیرپیوٹن کے ترجمان نے روسی ردِعمل کے بارے میں کہا ہے کہ اس سے امریکا کو کافی تکلیف ہوگی ، تاہم انہوں نےاشارہ دیا کہ روس ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے تک انتظار کر سکتا ہے۔

کریملین کے ترجمان نے بتایا کہ صدر پیوٹن ان اقدامات پر جوابی کارروائی کریں گےکیونکہ یہ اقدامات غیر قانونی اور غیر محتاط ہیں اور ناقابلِ یقین اور اشتعال انگیز خارجہ پالیسی ہیں ۔