خشک آلوبخارا آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک آلوبخارا آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔

خشک آلوبخارا آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے

اسلام آباد: امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک آلوبخارا آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جسکی وجہ سے آنت میں ایسے جرثومے پیدا ہوتے ہیں جو کینسر سے بچا سکتے ہیں۔ ماضی میں ہونیوالی تحقیق میں بھی ایسی ہی باتیں سامنے آچکی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معدے میں اربوں طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں اور ابھی تک سائنسدان صرف4 سو بیکٹیریا کا صحیح طریقے سے پتہ لگا سکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں خشک آلو بخارے اور ان جرثوموں کے درمیان تعلق کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے ۔
ماہرین کے مطابق خشک آلو بخارے کے باقاعدہ استعمال کی وجہ سے ہمارے جسم میں ’’فینولک‘‘کمپاؤنڈ بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بنتے ہیں جو کولون کینسر کو کم کرتے ہیں۔