دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شیکھر دھون کی اہلیہ اور بچے کو دبئی ائیر پورٹ پر ساؤتھ افریقہ جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ،بھارتی کرکٹر اپنے اہل خانہ کے بغیر ہی ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گئے ،شیکھر دھون نے نجی ائیر لائنز پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شیکھر دھون نے لکھا کہ بچوں کی پیدائشی سرٹیفیکٹس نہ ہونے پر مذکورہ ایئرلائن نے ان کے بچوں کو ان کے ہمراہ جنوبی افریقہ طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا، جس کے سبب ان کی اہلیہ کو دبئی میں بچوں کے پاس رکنا پڑگیا تاہم اب ان کی فیملی کو جنوبی افریقہ پہنچنے کیلیے طویل انتظار کرنا پڑسکتا ہے جب کہ انھوں نے پیدائشی دستاویزات ہمراہ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ ایئرلائن نے میرے بچوں کو طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا۔
1/2.Absolutely unprofessional from @emirates. Was on my way 2 SA with my fam & was told tht my wife and kids can't board the flight from Dubai to SA. Was asked to produce birth certificates & other documents fr my kids at the airport which we obviously didn't have at that moment.
— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) December 29, 2017
2/2.They are now at Dubai airport waiting for the documents to arrive. Why didn't @emirates notify about such a situation when we were boarding the plane from Mumbai? One of the emirates' employee was being rude for no reason at all.
— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) December 29, 2017