16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے ،شیخ رشید 

16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے ،شیخ رشید 

اسلام آباد:  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس کے دوارن کہا کہ  سب چور اپنی چوری  بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،اور 
چوروں کا پیسہ جب ایکسپوز ہوتوکہتے ہیں انتقامی کارروائی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کے دروازے بھی کھلے ہیں،چوروں کیلئے  بھی دروازے کھلے ہیں۔ اسلام آباد میں کرائم ریٹ کے بڑھنے کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ " میری نظر میں اسلام آبادمیں کرائم ریٹ بڑھا ہے۔

کرائم ریٹس کو کم کرنے کے لیے ان کا کہناتھاکہ وہ 100 بائیکس پر مشتمل ایگل اسکواڈ چلانے  لگے ہیں۔ 

صحافیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ اسلام آبادمیں صحافیوں کی رہائش کا منصوبہ زیر غور ہے،صحافیوں کویونینز کے ذریعے  پلاٹس ملیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست معاملے میں نہیں آؤں گا ،کل کو نیب میرے پیچھے پڑا ہو جبکہ میں   جمعہ کو مری میں پریس کانفرنس کروں گا ۔