Get Alerts

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں اور ان کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اب تک اومی کرون کے 44 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاءکا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کے مزید 12 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں اومی کرون کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاءنے نے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور کورونا ویکسین لگوائیں۔ 

ٹیگز: