پیر کو بینک تعطیل کا اعلان

پیر کو بینک تعطیل کا اعلان
سورس: file

کراچی: پیر یکم جنوری کو تمام بینک عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک پیر یکم جنوری 2024ء کو "بینک تعطیل" کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔

 تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

 بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین حسبِ معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں