نیویارک: پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی علاقائی سالمیت کا مکمل حامی ہے اور عالمی قوانین کے مطابق اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
عثمان جدون نے بتایا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ سے صومالی لینڈ منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو غیر ذمہ دارانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر صورت فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس معاملے کی پیروی کرے گا۔
یہ اقدام مسلم دنیا میں تشویش کا باعث ہے، کیونکہ صومالی لینڈ کو ابھی تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا اور اسرائیل پہلا ملک ہے جس نے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔