Get Alerts

یوکرین اور روس میں تنازع: پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کا دعویٰ اور تردید

یوکرین اور روس میں تنازع: پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کا دعویٰ اور تردید

ماسکو :روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے روس نے ناکام بنا دیا۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اس کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری طرف، یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزام مذاکراتی عمل کو خراب کرنے کی روسی سازش کا حصہ ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر بہت برا لگا۔

یہ واقعہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

ٹیگز: