Get Alerts

نئے سال پر عوام کو بڑا تحفہ؟ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

نئے سال پر عوام کو بڑا تحفہ؟ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

لاہور:حکومت کی طرف سے نئے سال کے موقع پر عوام کو بڑا تحفہ دینے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے 60 پیسے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 8 روپے 59 پیسے کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

اوگرا کل ورکنگ پیپر حکومت کو بھجوائے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ اقدام عوام پر مالی بوجھ کم کرنے اور مہنگائی کے اثرات میں کمی لانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: