Get Alerts

نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی طاقت ہیں:وفاقی وزیر خزانہ

 نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی طاقت ہیں:وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہی ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے۔ ملک کی کل آبادی 24 کروڑ سے زائد ہے اور سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کا اصل مسئلہ نتائج کے حوالے سے نظم و ضبط کی کمی ہے، اور حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے پر مرکوز ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

ٹیگز: