Get Alerts

پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے معاشی محاذ پر اہم پیشرفت کی ہے اور مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ معاشی استحکام کی طرف قدم بڑھایا گیا ہے، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں اور پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے، جس سے پاکستان کی عالمی اقتصادی حیثیت میں مزید استحکام آیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، اور رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف رکھا گیا تھا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کچھ ترقی متاثر ہو سکتی ہے، تاہم وہ پرامید ہیں کہ رواں مالی سال کے آخر تک 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے۔

سی پیک  کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کے دوسرے مرحلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے ہوئے ہیں۔ ان منصوبوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ٹیگز: