بچی زیادتی کیس، ملزمان کی گرفتاری میں مدد پر انعام کا اعلان

بچی زیادتی کیس، ملزمان کی گرفتاری میں مدد پر انعام کا اعلان

کراچی: ترجمان سندھ پولیس کے مطابق درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے کیس کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ منیر احمد شیخ، ڈی آئی جی ایسٹ عارف حنیف، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر، اے آئی جی لیگل اور ڈی ایس پی سکھن نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ کیا گیا اور آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو چند ضروری ہدایات دیں۔

آئی جی سندھ نے اعلان بھی کیا کہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی گرفتار میں مدد دینے والے شہری کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پولیس کی مدد کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کیس کے جملہ پہلوﺅں کو جدید تکنیک کی بدولت موثر بنا کر ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔