ٹرمپ اس قابل نہیں کہ ملکہ برطانیہ ان کا استقبال کریں

ٹرمپ اس قابل نہیں کہ ملکہ برطانیہ ان کا استقبال کریں

لندن : ٹرمپ کے انتہا پسندانہ اقدامات کیخلاف برطانوی شہریوں نے بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اس قابل نہیں کہ ملکہ برطانیہ ان کا استقبال کریں، ٹرمپ کو سرکاری دوروں پر نہ بلایا جائے،ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کیلئے پارلیمنٹ میں بحث کیلئے دائر پٹیشن پر آٹھ لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانیہ میں ایک عوامی پیٹیشن پر دستخطی مہم جاری ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلمان باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ روکا جائے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا برطانیہ میں داخلہ روکنے کے لیے برطانیہ میں آن لائن مہم حکومتی ویب سائٹ کے اس سیکشن میں جاری ہے جو حکومت کی جانب سے شہریوں کے لیے خصوصی طور پر کھولی گئی ہے، اگر اس پٹیشن پر دس ہزار افراد دستخط کرتے ہیں تو حکومت کو اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرنا ضروری ہے۔

پٹیشن کے حامیوں کی تعداد ایک لاکھ ہوجاتی ہے تو اسے برطانوی پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جاسکتا ہے، یہ مہم برطانوی سماجی کارکن گراہام گیسٹ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ گذشتہ روز سہ پہر تک ایک چوتھائی ملین افراد نے دستخط کردیے تھے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائے، کیونکہ انہوں نے امریکی صدر کی حیثیت سے انہوں نے نہ صرف مسلمان باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے بلکہ ملکہ عالیہ کو بھی تکلیف پہنچائی ہے۔

 یہ پٹیشن ایک ایسے وقت میں تیار کی جا رہی ہے جب برطانوی وزیراعظم تھریسا مے چند روز قبل امریکی دورے اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وطن واپس لوٹی ہیں.