پاکستان ٗ سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے دفاع کے عزم پر قائم ہے: خرم دستگیر

پاکستان ٗ سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے دفاع کے عزم پر قائم ہے: خرم دستگیر


اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دنیاپاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھائے، پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے دفاع کے عزم پر قائم ہے، بھارت خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، امریکہ، افغانستان اور پاکستان کے خلاف صف آراء ہو چکے ہیں،امریکہ کی جانب سے 1.3ارب ڈالر کی امداد روکی گئی ہے، پاکستان کے پاس زمینی اور فضائی راستے بند کرنے کاآپشن موجود ہے،جیو اسٹرٹیجک سیاست خطے میں واپس آچکی ہے، پاکستان کے روس اور چین سے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، امریکہ اور پاکستان کے مابین انٹیلی جنس شیئرنگ کا کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہے۔

ایک بیان میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ جیو اسٹرٹیجک سیاست خطے میں واپس آ چکی ہے، پاکستان کا روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ہم روس سے دفاعی سازوسامان خرید رہے ہیں، پاکستان اور روس کی مسلح افواج مشترکہ جنگی مشقیں کر چکی ہیں، پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور مشیر قومی سلامتی کے ایران دورے سے بہتری آئی، اسلامی ممالک کو انسداد دہشت گردی تربیت میں معاونت کی پیشکش کی ہے، دنیا پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھائے، پاکستان سعودی عرب کے جغرافیائی حدود کے دفاع کے عزم پر قائم ہے، بھارتی وزیراعظم کی پالیسیاں جارحیت پر مبنی ہیں، بھارت نے گزشتہ سال دو ہزار سے مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارت خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی پر جوابی کارروائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، چین پاکستان کو فولادی بھائی اور ہر موسم کا ساتھی قرار دے رہا ہے، امریکہ، افغانستان اور بھارت پاکستان کے خلاف صف آراء ہو چکے ہیں، حقانی نیٹ ورک افغان مہاجرین کیمپوں میں پناہ لے رہا ہے، امریکہ کی جانب سے 1.3ارب ڈالر کی امداد روکی گئی ہے، 2012کے بعد امریکی امداد میں پہلے ہی 62فیصد کمی آ چکی ہے، امریکہ اور پاکستان کے مابین انٹیلی جنس شیئرنگ کا تحریری معاہدہ نہیں ہے، زمینی اور فضائی رابطے بند کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔