Get Alerts

کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے موقع پر تصاویر مداحوں کیلئے شیئر کر دیں

کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے موقع پر تصاویر مداحوں کیلئے شیئر کر دیں
کیپشن: image by instagrame

ممبئی: بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم بھارت کے سیٹ سے مداحوں کے لیے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں جن کو مداحوں کی بڑی تعداد نے سراہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف آج کل بالی وڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران سٹیج سے اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈٰیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن کو مداحوں کی بڑی تعداد نے سراہا ہے ۔

View this post on Instagram

????लंच ब्रेक #bharat

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

کترینہ کیف آج کل بالی وڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا گزشتہ دنوں ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا تھا۔

اب خیال کیا جا رہا ہے کترینہ کیف کا کردار فلم میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی تصاویر سے مداح کافی پر امید ہیں کہ فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔