کیوبا: جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

 کیوبا: جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک
کیپشن: کیوبا: جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک
سورس: فائل فوٹو

ہوانا: کیوبا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے یوئے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے مشرقی صوبے ہولگوین نے گوانتانامو کے مختصر سفر کیلئے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر ہی بعد ہیلی کاپٹر کا کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ 

کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہونے پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اس دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے پانچوں اہلکاروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم کیوبا کی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ 

خیال رہے کہ 2018 میں کیوبا میں طیارہ حادثے میں 112 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور صرف ایک مسافر زندہ بچ پایا تھا۔