راشد خان کے ’کوبرا سٹائل جشن‘ کا پشتو میں کیا مطلب ہے؟ دلچسپ انکشاف 

راشد خان کے ’کوبرا سٹائل جشن‘ کا پشتو میں کیا مطلب ہے؟ دلچسپ انکشاف 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس دوران افغان لیگ سپنر راشد خان کے ’کوبرا سٹائل نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی اور اب انہوں نے اس کا دلچسپ مطلب بھی بتا دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے شرجیل خان اور کپتان بابراعظم کی عمدہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے جبکہ حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 
اننگز کا آخری اوور حارث رؤف نے کرایا جس کی تیسری گیند پر عماد وسیم نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی مگر باؤنڈری کے قریب راشد خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ لاہور قلندرز کے لیگ سپنر نے زبردست کیچ پکڑنے کے بعد ’کوبرا سٹائل‘ کے ساتھ دلچسپ انداز میں جشن منایا تو ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئی اور میمز کا طوفان آ گیا۔ 
راشد خان کے دلچسپ انداز پر شائقین کرکٹ خوب لطف اندوز ہوئے تاہم اب راشد خان نے اس انداز کا انتہائی دلچسپ مطلب بھی بتا دیا ہے۔ کراچی کنگز کی اننگز ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشتو میں ہم کسی باؤلر کی تعریف کرنے کیلئے کہتے ہیں کہ ’تم نے سانپ کی طرح باؤلنگ کی۔‘ 

مصنف کے بارے میں