کراچی :کراچی کے علاقے کیماڑی میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کیماڑی گیٹ نمبر 17 کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار میاں، بیوی اور ان کا کمسن بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔