بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالرکا میزائل سسٹم خریدے گا

بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالرکا میزائل سسٹم خریدے گا
کیپشن: فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے بھارت یہ سسٹم نئی دہلی کے گرد نصب کرے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو دہلی: بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالر کا زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم خریدے گا ۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی طرح نئی دہلی کے گرد میزائل شیلڈ نصب کرے گا۔  بھارتی وزارت دفاع نے نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو میں تھری ڈائمینشنل ریڈار، شارٹ اور میڈیم رینج میزائل، لانچرز، فائر ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور حملوں کی نشاندہی کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصری عدالت نے 75 افراد کو سزائے موت سنادی

یہ میزائل سسٹم واشنگٹن کے علاوہ نیٹو کے یورپی ممالک، ماسکو اور اسرائیل کے کچھ شہروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں