رہائی کے بعد عہد تمیمی کی فلسطینی صدر سے ملاقات

رہائی کے بعد عہد تمیمی کی فلسطینی صدر سے ملاقات
کیپشن: اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی، عہد تمیمی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

رملہ: اسرائیلی قید سے رہائی پانے والی بہادر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی اپنی رہائی کے بعد پریس کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا اور یاسر عرفات کے مقبرے پر حاضری دینے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرئیلی سپاہیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی 17 سالہ نڈر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی۔ اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین کے عزم و حوصلے بلند ہیں جس کی ایک مثال میں خود ہوں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں حکومت سازی کیلئے (ن) لیگ نے چوہدری نثار سے رابطہ کر لیا

بعد ازاں عہد تمیمی نے والدین کے ہمراہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ فلسطینی صدر نے عہد تمیمی کو جیل سے رہائی پر مبارک باد دیتے ہوئے تمیمی خاندان کی جدوجہد کی تعریف کی اور عہد تمیمی کو نوجوانوں کے لیے تحریک آزادی فلسطین کا استعارہ قرار دیا۔ قبل ازیں عہد تمیمی نے حریت رہنما یاسر عرفات کے مقبرے پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

واضح رہے کہ 17 سالہ عہد تمیمی کو اسرائیلی عدالت نے بارہ الزامات کی بنیاد پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جس میں اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنا بھی شامل ہے۔ تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عہد تمیمی فلسطین کی جدوجہد آزادی کا استعارہ بن چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں