روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم برہم

روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم برہم
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی کا قیمتوں میں اضافہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ، کابینہ اجلاس مین عمران ناصر کو ایم ڈی پاسکو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق، کابینہ نے وزارت تعلیم کے 12 محکمے وزارت انسانی حقوق کو منتقل کرنے کی منظوری دی ہے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی  منظوری دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق ، وفاقی کابینہ نے رانا عبدالجبار کو چیف ایگزیکٹو متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ تعینات کرنے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیشن اور سروس کے محکمے الگ کرنے کی منظوری بھی دی۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں روٹی اور نان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور قیمتوں کے بڑھنے کی وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔