امریکی ماڈل بیلا حدید خوبصورت ترین خاتون قرار

American model, Bella Hadid, most beautiful woman, cosmetic surgeon, Gigi Hadid, Julian De Silva

لندن: امریکی ماڈل بیلا حدید کو سائنسی بنیادوں پر متعین کئے گئے پیمانوں پر خوبصورت خاتون قرار دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف برطانوی کاسمیٹک سرجن جولین ڈی سلوا کی ایک تحقیق کے مطابق سپر ماڈل بیلا حدید کو 99 اعشاریہ 9 گریڈ پر پہلے نمبر پر خوبصورت ترین قرار پایا گیا ۔

اس تحقیق میں بیلا حدید کی آنکھیں ، ناک ، ہونٹ ، ٹھوڑی ، جبڑے اور چہرے کو ناپا گیا جس کے بعد ڈی سلوا نے کہا کہ بیلا حدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں ۔

ڈی سلوا نے گولڈن ریشو تھیوری کو مدنظر رکھ کر دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست مرتب کی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ اسی تھیوری کی بنیاد پر بیلا حدید خوبصورت ترین عورت کے تاج کی حقدار ہیں ۔

خیال رہے کہ بیلا حدید کے والد محمد حدید فلسطین میں پیدا ہوئے جبکہ ماڈل گیگی حدید اور انور حدید اُن کی بہن ہیں ۔