مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، رابی پیر زادہ

مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، رابی پیر زادہ
کیپشن: مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، رابی پیر زادہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: نور مقدم کیس سامنے آنے کے بعد مردوں پر ہونے والی تنیقد کی وجہ سے رابی پیرزادہ مردوں کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ 

رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا جب سے نور مقدم کے کیس لوگوں کو پتا چلا ہے تب سے مردوں کے خلاف ایک طوفان سا ہے۔ عورتوں نے تو اس کیس کے بل بوتے پر مزید آزادی اور ڈھٹائی کے الفاظ لکھنے شروع کردیے ہیں۔

1a456ad1b7ccad07047771998cf2bbb4

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہا جو کہ بالکل غلط ہے، ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔ کسی ایک کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، میں سب مردوں کا احترام کرتی ہوں ، یہ میرے دین نے سکھایا ہے۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے  ٹوئٹس کے ساتھ ایک ایڈیٹ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس کا کیپشن  ہے کہ میں مسلمان ہوں ،میں ہرجائز رشتے میں مردوں کا احترام کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔