ترکی کے جنگلوں میں لگی آگے بے قابو ,ہزاروں جانور جھلس کر مر گئے

Turkey,Pray For Turkey,Tayyip Erdogan

انقرہ :ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ،آگ اس قدر شدت اختیار کر چکی ہے کہ جنگل میں سے آگ سے جھلسے جانور بھاگتے نظر آ رہے ہیں ،اب تک آگ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ انتہائی شدت اختیار کر چکی ہے ،آگ کی وجہ سے دیہات کے دیہات اور متعدد مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ترکی کے علاقے اانطالیہ کے جنگلات میں آگ نے 4 سے زائد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،34 دیہات خالی کروا لیے گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انطالیہ کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ کو بھجانے کیلئے 400 فا ئر فائٹرز سمیت 19 کے قریب ہیلی کاپٹر امدادی کاموں اور آگ  کو بھجانے میں مصروف ہیں ،ترک حکومت نے آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔