ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ، پی ٹی آئی کی طرف سے واثق عباسی ، علی حید گیلانی مسلم لیگ ن کے امیدوار 

ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ، پی ٹی آئی کی طرف سے واثق عباسی ، علی حید گیلانی مسلم لیگ ن کے امیدوار 
سورس: File

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے حکومتی رکن واثق قیوم عباسی اور مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے علی حیدر گیلانی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئےحکومتی رکن واثق قیوم عباسی کی طرف سے پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ۔

حکومتی اراکین، سید یاور عباس بخاری چوہدری عدنان، سید صمصام بخاری محترمہ مومنہ وحید،ندیم عباس بارا، کرنل ملک محمد انور،ملک تیمور مسعود اور دیگر اراکینِ اسمبلی،ان کے ھمراہ سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں کاغذات جمع کروانے کے لئے آئے۔

مصنف کے بارے میں