اسحاق ڈار وفاقی وزیر ، وہ کیسے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں ؟،نگران وزیراعظم کا تقرر 9 اگست سے پہلے کر لیا جائے گا:خورشید شاہ

اسحاق ڈار وفاقی وزیر ، وہ کیسے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں ؟،نگران وزیراعظم کا تقرر 9 اگست سے پہلے کر لیا جائے گا:خورشید شاہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشدشاہ کاکہنا ہےکہ  نگران وزیراعظم کا تقرر 9 اگست سے پہلے کر لیا جائے گا۔انہوں نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  نگران وزیراعظم کا تقرر 9 اگست سے پہلے کر لیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ۔ ن لیگ کی طرف سے ابھی اسحاق ڈار کا نام کمیٹی کو نہیں دیا گیا ۔

نگران سیٹ اپ کمیٹی کے ممبر خورشید شاہ  نے  کہا اسحاق ڈار وفاقی وزیر ہیں وہ کیسے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں ؟اسحاق ڈار نگران وزیراعظم بنے تو اگلی حکومت کا پتہ ہے کس کی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم ایسا سیاستدان ہو گا جو کسی پارٹی سے نہ ہو ۔ن لیگ  اور پیپلز پارٹی کمیٹی کی مشاورت سے نام وزیراعظم  کو بھیجے جائیں گے ۔ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور میں بھی نگران وزیراعظم نہیں بن سکتے ،کمیٹی کل 5 ناموں پر غور کرے گی ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی نگران وزیراعظم کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں