کل سے ایل پی جی نہیں ملے گی، ڈسٹری بیوٹرزنے  ہڑتال کا اعلان کردیا 

کل سے ایل پی جی نہیں ملے گی، ڈسٹری بیوٹرزنے  ہڑتال کا اعلان کردیا 

لاہور: ایل پی جی کل سے نہیں ملےگی۔ ڈسٹری بیوٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف  ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا جس  میں ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے والے مافیا کے خلاف پیر کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔ 

اجلاس میں کہاگیا کہ  یہ  ہڑتال حکومت کے خلاف نہیں بلکہ  ایل پی جی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے والے مافیا کے خلاف ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پیر کے روز چار گھنٹے دکانیں بند رکھی جائیں گی ۔ لاہور سمیت ملک بھر میں 4 گھنٹے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا جبکہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

مصنف کے بارے میں