صدر، وزیراعظم کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر، وزیراعظم کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اعلامیہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے  صدر مملکت نے زخمیوں کےلیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں  مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

مصنف کے بارے میں