Get Alerts

ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن ’زوم‘ پر تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد

 ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن ’زوم‘ پر تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد

ماسکو: روسی عدالت نے ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن ’زوم‘ پر تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ ’زوم‘ کی جانب سے روس کے مقامی انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا گیا، جن کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو مخصوص قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، ماسکو کی عدالت کی پریس سروس نے اس فیصلے کی تصدیق کی، تاہم ’زوم‘ کی جانب سے فوری طور پر اس عدالتی فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔ عدالت نے ’زوم‘ پر مجموعی طور پر 9 لاکھ 65 ہزار 779 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس میں غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور حکومت سخت ضوابط نافذ کر رہی ہے۔ روسی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ سرچنگ کے مزید قوانین کی منظوری دی تھی، جس کے تحت انتہاپسندی پر مبنی مواد تلاش کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

روسی حکومت کے اس سخت انٹرنیٹ قوانین پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے، اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتی ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں بھی روسی عدالت نے گوگل پر 20 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا، جو کہ دنیا بھر کی مجموعی قومی پیداوار سے کئی گنا زیادہ تھا، اور اس فیصلے پر عالمی سطح پر حیرانی کا اظہار کیا گیا تھا۔

ٹیگز: