Get Alerts

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ،پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب سیمی فائنل میں گرین شرٹس سے مقابلہ ہو گا

 ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ،پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب سیمی فائنل میں گرین شرٹس سے مقابلہ ہو گا

لاہور : بھارتی لیجنڈز کی کرکٹ ٹیم، جو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر چکی تھی، اب سیمی فائنل میں گرین شرٹس کے ساتھ مدمقابل ہو گی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران بھارت نے ایک لیگ میچ میں شاہد آفریدی کے ہوتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پر شاہد آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب بھارت کس منہ سے ہمارے ساتھ کھیلنے آئے گا۔

گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا، جو بھارت کو 14.1 اوورز میں مکمل کرنا تھا تاکہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل تک پہنچ سکے۔ بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اس کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی ہے۔

پاکستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے، جنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ 31 جولائی کو ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

ٹیگز: