Get Alerts

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری: یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری: یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں  مہنگائی کے شکار عوام کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ یکم اگست 2025 سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق، آئندہ 15 دنوں کے لیے پٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر ہو جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 283.35 روپے سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر تک پہنچ جائے گی۔

اس کمی کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایڈجسٹمنٹ بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی، جو عوام کے لیے ایک بڑی راحت ثابت ہو گی۔

تاہم، اس کے ساتھ ہی مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

ٹیگز: