Get Alerts

وفاقی کابینہ کا اجلاس، حج پالیسی 2026 اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی 2025 کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس، حج پالیسی 2026 اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی 2025 کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم قومی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔

حکومتی ترجمان کے مطابق نئی حج پالیسی میں حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، انتظامی شفافیت بڑھانے اور حج اخراجات میں ممکنہ کمی کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی 2025 کی بھی منظوری دی گئی، جس کا مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت کے شعبے کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی میں خود انحصاری حاصل کرنا، اور تعلیم، صحت، صنعت و زراعت جیسے شعبوں میں AI کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔


ذرائع کے مطابق کابینہ نے دونوں پالیسیوں کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ٹیگز: