گلگت بلتستان :لینڈ سلائیڈنگ کے دوران زخمی ہونے والی جرمن کوہ پیما اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ لورا ڈاہلمائر چل بسیں۔ 31 سالہ لورا ڈاہلمائر 28 جولائی کو لیلیٰ پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئیں۔
ان کے ہمراہ ایک اور کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو ریسکیو کرلیا گیا تھا، تاہم لورا کی لاش برآمد ہونے کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ لورا نے 2018 کے پیونگ چانگ ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیتے اور سات عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل حاصل کیے۔