دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے دو فاسٹ بولرز، خرم شہزاد اور محمد عباس، کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزائیں سنا دی ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق خرم شہزاد کو لیول ون کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ کارروائی ویسٹ انڈیز کے بیٹر شائے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے جارحانہ طرزِ عمل کے باعث کی گئی۔
دوسری جانب محمد عباس کو جومیل وریکین کی وکٹ لینے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منانے پر باضابطہ تنبیہ جاری کی گئی۔
آئی سی سی نے دونوں پاکستانی بولرز کے ریکارڈ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث دیا گیا۔