Get Alerts

ایران سے متعلق سعودی عرب کا اہم سفارتی اقدام، امریکی نائب صدر کو خصوصی پیغام پہنچا دیا گیا

ایران سے متعلق سعودی عرب کا اہم سفارتی اقدام، امریکی نائب صدر کو خصوصی پیغام پہنچا دیا گیا

واشنگٹن: سعودی وزیر دفاع نے امریکی نائب صدر سے اہم ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال، ایران سے تعلقات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں سعودی عرب نے ایک بار پھر تنازعات کے سفارتی حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق، سعودی وزیر دفاع نے امریکی نائب صدر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، جس میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے سعودی مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے حامی ہیں، جبکہ سعودی عرب خطے میں تناؤ بڑھانے کے بجائے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگز: