اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر:فردوس عاشق اعوان

اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر:فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

فرودس عاشق اعوان نے اتوار کی صبح کیے گئے دو ٹویٹس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے وسط مدتی انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا تھا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج ایوان میں تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات ہیں۔