حریم شاہ سے شادی کی افواہیں، سعید غنی کی بیٹی بھی میدان میں آ گئیں

حریم شاہ سے شادی کی افواہیں، سعید غنی کی بیٹی بھی میدان میں آ گئیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وزیر تعلیم سندھ کے بعد ان کی بیٹی نرمین سعید غنی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعید غنی نے اپنے پیغام میں واضح کیا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں، برائے مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


تاہم اب نرمین سعید غنی والد کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی حریم شاہ سے شادی کی افواہوں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وضاحت بہت واضح اور صاف ہے، الحمد اللہ ہم مسکراتے چہروں اور مسکراتی آنکھوں والی ایک خوشحال فیملی ہیں لہٰذا ان تمام فضولیات کو بند کریں۔


والدین کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے نرمین نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میرے والدین ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔


واضح رہے کہ حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پی پی کے رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر کی پہلے بھی شادی ہو چکی ہے اور وہ اپنی پہلی اہلیہ کو منانے کے بعد ہی منظرعام پر آئیں گے۔