کوئٹہ: اغوا و قتل کیس میں تین مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی

کوئٹہ: اغوا و قتل کیس میں تین مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی

کوئٹہ:انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ نے اغوا و قتل کیس میں تین مجرمان کو سزائے موت سنادی.

کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے  جج عبدالمجید ناصر نے مجرمان داؤد شہزاد، مہدی اور افتخار کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ سزائے موت سنائی گئی جبکہ مجرم محمد باقر کو دو مرتبہ عمر قید اور مجرم روح اللہ کو سات سال قید کی سزا سنائی۔سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی ڈپٹی دسٹرکٹ پراسکیوٹر زاہد علی خان نے کی۔


واضح رہے کہ  پانچوں مجرمان نے 15 فروری 2021 کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے دس سالہ علی شیر کو اغوا کیا تھا اور لواحقین سے تین کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم تاوان نہ ملنے پر مجرمان نے 16 فروری کو مغوی لڑکے کو قتل کرنے کے بعد لاش جلادی تھی۔
کیس کا مقدمہ پولیس تھانہ بروری کوئٹہ میں درج کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں