اداکار شکیل کی نماز جناز ہ ادا کردی گئی

اداکار شکیل کی نماز جناز ہ ادا کردی گئی

کراچی:اداکار شکیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔  نمازجنازہ میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری اورفنکاروں نے شرکت کی۔اداکار شکیل احمد کی نماز جنازہ کراچی کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر سندھ ، فیصل قریشی، بہروز سبزواری،شہزاد رضا،آفتاب عالم اور دیگر نے شرکت کی، شکیل احمد گزشتہ روز کراچی میں 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔


اداکارشکیل ملیرکینٹ میں رہائش پذیر تھے، وہ کافی عرصےسےعلیل اورگزشتہ 4روزسےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔سوگواران میں بیٹااوربیٹی ہے ۔ ان کی بیٹی سعودی عرب سےآج رات کراچی پہنچےگی۔

اداکارشکیل نےڈرامہ سیریل“انکل عرفی“سےشہرت حاصل کی تھی،ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، انکل عرفی اور ڈرامہ سیریل چچا شامل ہیں۔ جبکہ انہوں نے بائیس کے قریب فلموں میں بھی کام کیا۔ شو بزنس میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں1992میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

مصنف کے بارے میں