Get Alerts

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا دستاویز اسکیننگ فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا دستاویز اسکیننگ فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے اب صارفین ایپ کے اندر ہی دستاویزات (Documents) اسکین کر کے فوری طور پر شیئر کر سکیں گے، وہ بھی بغیر کسی تھرڈ پارٹی ایپ کے۔

اب تک یہ سہولت صرف آئی فون (iOS) صارفین کو دستیاب تھی، لیکن اب اینڈرائیڈ یوزرز بھی براہ راست واٹس ایپ سے ڈاکومنٹ اسکین کر کے اسے پی ڈی ایف میں بھیج سکیں گے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اس وقت واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور فی الحال صرف چند صارفین کو مل رہا ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ میں دستاویزات شیئرنگ کے مینو میں شامل ہوگا اور اسے "Scan Document" کے نام سے دیکھا جا سکے گا۔ جیسے ہی صارف یہ آپشن منتخب کرے گا، فون کا کیمرا آن ہو جائے گا تاکہ دستاویز اسکین کی جا سکے۔

اسکین کے بعد صارف کو اس کا پریویو بھی دکھایا جائے گا تاکہ وہ اگر چاہے تو تصویر کو ایڈٹ یا ایڈجسٹ بھی کر سکے۔ واٹس ایپ کی طرف سے خودکار طور پر مارجن کی تجاویز (suggestions) بھی دی جائیں گی، مگر صارف انہیں اپنی مرضی سے تبدیل بھی کر سکتا ہے۔

یہ نیا فیچر ان لوگوں کے لیے خاصا مددگار ہوگا جو روزمرہ کے کاموں میں دستاویز اسکیننگ اور فوری شیئرنگ کی سہولت چاہتے ہیں۔

ٹیگز: