اسلام آباد: حکومت ایک بار پھر مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 سے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان آج رات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا آج قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجے گا، جس پر مشاورت کے بعد وزیر خزانہ اور وزیراعظم نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔ قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے۔