Get Alerts

عظمیٰ بخاری نے آڈٹ رپورٹ کو فیک نیوز قرار دے دیا، مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت

عظمیٰ بخاری نے آڈٹ رپورٹ کو فیک نیوز قرار دے دیا، مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مبینہ آڈٹ رپورٹ کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک حکومت پنجاب کے حوالے سے کوئی سرکاری آڈٹ رپورٹ جاری نہیں ہوئی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف پھیلائی جانے والی منفی مہم بے بنیاد ہے اور اسے صرف عوام کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نہ خود سیکھتے ہیں اور نہ سچ کو تسلیم کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے سوات میں حالیہ واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انسانی جانوں پر سیاست نہیں کرتی، جبکہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی طویل داستانیں پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی سامنے لا چکے ہیں۔

ٹیگز: